جوان ٹریلر

شاہ رخ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم "جوان” کا ٹریلر ریلیز

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے نامور اداکار شاہ رخ خان کی نئی آنیوالی فلم جوان کا ٹریلز ریلیز کر دیا گیا ہے جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا۔ ٹریلر کو یوٹیوب پر 3 گھنٹے کے دوران 4 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں جس سے اس فلم میں مداحوں کی دلچسپی کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ فلم 7 ستمبر کو ریلیز ہوگی، فلم کا ٹریلر بھارت سمیت مختلف ممالک میں بیک وقت ریلیز کیا گیا ہے۔
’شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ رواں سال ریلیز ہونے والی دوسری فلم ہے، اس سے قبل فلم ’پٹھان‘ جنوری 2023 میں ریلیز ہوئی تھی جس نے کروڑوں روپے کا بزنس کیا تھا۔ فلم ایکشن سے بھرپور ہے جس میں ایک شخص کا جذباتی سفر کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جو معاشرے میں ہونے والے غلط کاموں کو سدھارنے کے لیے اپنا سفر شروع کرتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ’جوان‘ میں شاہ رُخ خان کو دو مختلف روپ میں دکھایا گیا ہے جس سے شائقین کی فلم کے لیے دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔
فلم 7 ستمبر کو بھارت سمیت مختلف ممالک میں ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں پیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن