جے آئی ٹی رپورٹ والیوم 10

پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ والیوم 10 سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ کا والیوم 10 جاری کرنے کیلئے دائر درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔ براڈ شیٹ کمپنی کی جانب سے پانامہ جے آئی ٹی کا والیوم 10 جاری کرنے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 22 اگست کو کرے گا۔ براڈ شیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ شریف خاندان کی غیر ملکی جائیدادوں کی تلاش میں نیب کی معاونت کی لیکن نیب نے جائیدادوں کی تلاش کا معاوضہ ادا نہیں کیا۔ واضح رہے کہ براڈ شیٹ نے برطانیہ کی عدالت میں نیب کے خلاف واجبات کے حصول کیلئے مقدمہ دائر کیا تھا۔
براڈ شیٹ نے پانامہ جے آئی ٹی کا والیوم 10 فراہم کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی تھی، براڈشیٹ کمپنی والیوم 10 کو برطانوی عدالت میں بطور ثبوت پیش کرنا چاہتی تھی۔

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹ ٹیم 5سال بعد آئرلینڈ کا دورہ کرے گی