حفیظ اور شعیب

حفیظ اور شعیب میچ ونر ہیں،بابر اعظم

ویب ڈیسک :حفیظ اور شعیب ملک دونوں میچ ونر کھلاڑی ہیں، نوجوان کرکٹرز میں بھی صلاحیتیں موجود ہیں،سینئرز کے تجربے سے انھیں سیکھنے کا موقع ملے گا۔

ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہاکہ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ورلڈکپ کی تیاری کا اچھا موقع ملا۔

سینئرز کی شمولیت سے اسکواڈ کو حاصل ہونے والی تقویت کے سوال پر کپتان نے کہا کہ تمام کھلاڑی کارکردگی کی بنیاد پر منتخب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان

شعیب ملک اور محمد حفیظ نے بہت زیادہ انٹرنیشنل اور لیگ کرکٹ کھیلی،دونوں میچ ونرز ہیں، اسکواڈ میں شامل7 کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی میں ایک ساتھ کھیل چکے، نوجوان کرکٹرز میں بھی صلاحیتیں موجود ہیں۔

سینئرز کے تجربے سے انھیں سیکھنے کا موقع ملے گا،ہم جونیئرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ایک سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔

مزید پڑھیں:  بابراعظم کو ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی ملنے کا امکان

محمد رضوان اور میرا نام بار بار آرہا ہے کہ ہمیں ہی اچھا کرنا ہے، ہماری بھی کوشش ہوگی کہ ذمہ داری سے کھیلیں اور توقعات پر پورا اتریں۔

پلان تو یہی ہے کہ میگا ایونٹ میں بھی میرے ساتھ رضوان ہی اننگز کا آغاز کریں، باقی دبئی پہنچ کر حالات کو دیکھتے ہوئے ہی کچھ اندازہ لگا سکتے ہیں، وہاں وارم اپ میچز ہیں، کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے ضرورت ہوئی تو پلان تبدیل کیا جا سکتا ہے۔