حویلیاں ضمنی بلدیاتی انتخابات

ضمنی بلدیاتی انتخابات، حویلیاں کے 34 پولنگ سٹیشن حساس ترین قرار

ویب ڈیسک: تحصیل حویلیاں الیکشن کی تیارہاں مکمل کل میدان سجنے جا رہا ہے، سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات، حویلیاں کے 34 پولنگ سٹیشن حساس ترین، 25 حساس جبکہ 69 نارمل قرار دے دئے گئے۔ ایبٹ آباد پولیس نے تحصیل چئیرمین حویلیاں کے الیکشن کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے۔ 2071 پولیس افسران و جوان اپنے فرائض سرانجام دیں گے، ان میں ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ پولیس کی نفری طلب کی گئی ہے جبکہ پاک فوج کو سٹینڈ بائی پوزیشن پر رکھا گیا ہے۔
تحصیل حویلیاں کی 34 ویلیج کونسلز میں 7 امیدوار مدمقابل ہوں گے، جہاں 88364 مرد جبکہ 77436 خواتین ووٹرز ہیں۔ حویلیاں میں 134 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ ان میں 23 پولنگ سٹیشنز پر خواتین کیلئے، 23 پر مردوں کیلئے اور 88 پولنگ سٹیشنز پر مرد و خواتین دونوں ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔ سیکیورٹی کے حوالے سے 34 پولنگ سٹیشنز کو حساس ترین، 25 کو حساس اور 69 پولنگ سٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بے بنیاد پروپیگنڈے کامقصد کردار کشی کرنا ہے ،مشال یوسفزئی