خطرناک انتہا پسندوں پر برطانیہ جانے کے دروازے بند

ویب ڈیسک: دنیا بھر کے انتہا پسندوں پر برطانوی دروازے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان خطرناک انتہا پسندوں کے نام وارننگ لسٹ میں شامل کر لئے گئے جن میں‌ کئی ممالک کے نام شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شناخت کے بعد ان خطرناک انتہا پسندوں کے نام وارننگ لسٹ میں شامل کرنے کے بعد انہیں برطانیہ میں داخلے سے روک دیا گیا۔
حالیہ پابندی اور وارننگ لسٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ برطانوی کابینہ کے پاس عوامی بہبود کے منافی اور ملکی امن اور سلامتی کیلئے خطرہ سمجھے جانے والے افراد کو ملک میں داخلہ سے روکنے کا پورا اختیار ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری