Gold jewellery gold ornaments  16cccef65f9 large

خواتین اراکین پارلیمنٹ کروڑوں روپے مالیت کے زیورات کی مالک نکلیں۔ روپورٹ جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)الیکشن کمیشن کی جانب جاری کردہ اثاثوں کی تفصیلات میں خواتین اراکین پارلیمنٹ کروڑوں روپے مالیت کے زیورات کی مالک نکلیں۔نفیسہ خٹک چھ تولہ سونے، تین ڈائمینڈ کی انگوٹھیوں، ایک ڈائمینڈ کے ٹاپس، جبکہ تائیس تولہ چاندی کے زیورات کی مالک ہیں عالیہ کامران کے پاس ایک کلو سونے کے زیورات ہیں۔مالیکہ بخاری کے پاس 5 تولے سونا ہے حنا ربانی کھر کے پاس والد کی جانب سے تحفتا دیا گیا۔ 31 تولے سونا ہے ۔شگفتہ جمانی کے پاس 100 تولے سونے کے زیوارات ہیں،ناز بلوچ کے پاس 40 تولہ سونا ہے مہرین بھٹو کے پاس 50 تولہ سونے کے زیورات ہیں، زیب جعفر 200 تولہ سونا اور ڈائمنڈ کی انگوٹھیوں ہیںمائزہ حمید کے پاس سسر کی جانب سے تحفے میں دیا گیا۔ 80 تولے سونا ہے ۔شیریں مزاری کے پاس وراثتی 80 تولہ سونا ہے عندلیب عباس کے پاس 50 تولہ سونا ہے ۔عالیہ حمزہ ملک کے پاس 80 تولہ سونا ہے زبیدہ جلال کے پاس 70 تولہ سونا ہے ۔مریم اورنگزیب کے پاس 32 تولہ سونا ہے شزا فاطمہ خواجہ کے پاس 210 تولہ سونا ہے ۔شازیہ مری کے پاس 25 تولہ سونے کے زیورات ہیںساجدہ بیگم کے پاس کوئی زیور نہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کودکھانےسےپہلےتحریکِ لبیک سےمعاہدہ طےہوا، احسن اقبال