خیبرپختونخوامیں بارشوں سے نقصانات

خیبرپختونخوامیں بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے نقصانات کی تفصیل سامنے آگئی، پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بارشوں سے مختلف حادثات کے نتیجےمیں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔ صوبے بھر میں 23 مکانات کوجزوی جبکہ 14 مکانات کو مکمل نقصان پہنچا۔ چترال کے مختلف علاقوں میں برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک معطل ہو گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال اور دیگر متاثرہ اضلاع میں رابطہ سڑکوں کی بحالی اور دیگر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ برساتی نالوں اور دریاؤں میں پانی کے بحاؤ کو مونیٹر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ متاثرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جامعات میں وی سیز کی عدم موجودگی ، مالی بحران بارے گورنر کا وزیراعلیٰ کو خط