اسرائیلی وزیراعظم مصر کا دورہ

دس بر س بعد کسی اسرائیلی وزیراعظم مصر کا دورہ

ویب ڈیسک: اسرائیل کے وزیراعظم مصر کا دورہ کریں گے اور یہ گزشتہ دس سال میں کسی بھی اسرائیلی وزیراعظم کا مصر کا پہلا باقاعدہ سرکاری دورہ ہوگا۔اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کو اس دورے کی دعوت گزشتہ ماہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے دی تھی۔اس دورے کے دوران دونوں رہنما باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ اسرئیل اور فلسطین کے درمیان دوطرفہ امور کو بھی زیر بحث لائیں گے۔
جون میں اسرائیلی وزارت عظمٰی کا عہدہ سنبھالنے والے ہ بینیٹ مصری صدر سے شرم الشیخ کے ریزورٹ میں ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں:  کینیا میں ہیلی کاپٹرگر کرتباہ،فوج کے سربراہ سمیت5افسران ہلاک