دودھ دہی گوشت قیمت میں اضافہ

دودھ ، دہی ، گوشت کی فی کلو قیمت میں اضافہ، نیا نرخ نامہ جاری

پشاور میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں سرکاری طور پر اضافہ کردیا گیا ہے اور رمضان کی آمد سے پہلے اشیاء کی قیمتیں طے کردی گئی ہیں جس کیلئے پشاور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹریٹ لائیو سٹاک کی جانب سے نیا نرخ نامہ جاری کردیا گیا اورنئے نرخوں کے مطابق بھینس کے دودھ کی فی کلو قیمت 120روپے سے 140، گائے کا دودھ 80روپے سے 100روپے، دہی 120 سے 130 روپے اور بھینس کا گوشت فی کلو 370روپے سے 470 روپے ، گائے کا گوشت 400 سے 520 ، چھوٹا گوشت 810 سے 1050 اور قیمہ کی فی کلو قیمت 400 روپے سے 520 روپے کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان وزراء کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا