ماحولیاتی آلودگی

دوران آپریشن لال بیگ کامریض پرچلنے کانوٹس،وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

ویب ڈیسک: پشاور کڈنی انسٹیٹیوٹ میں دوران آپریشن مریض پر لال بیگ کے چلنے کی وائرل ویڈیو پر نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعلی نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایسا واقعہ انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے، یہ واقعہ متعلقہ ذمہ داروں کی غفلت اور لاپرواہی کی نشاندہی کرتا ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ کے مطابق ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی علاج معالجے کے لئے بنیادی شرط ہے، ایسا نہ ہونے سے مریض کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
نگران وزیر اعلیٰ کا متعلقہ اداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہنا ہے کہ معاملے کی تمام پہلوؤں کے حوالے سے تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشیں، 33 افراد جاں بحق، 46 زخمی