باجوڑ دھرنا ختم دس دن مہلت

دھرنا ختم ، قاتل گرفتار کرنے کے لئے دس دن کی مہلت

ویب ڈیسک: باجوڑ میں قاری محمد الیاس کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاج. شٹر ڈائون ہڑتال اور پہیہ جام کے بعد انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

”جسٹس فار قاری الیاس”ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

مذاکرات کے لئے جرگہ تشکیل دیا گیا تھا. جس کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت مقتول کے لواحقین کو شہدا پیکج کے تحت مراعات دے گی جب کہ ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے. انہیں دس دن کے اندر گرفتار کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  چمن، بارشوں میں 25 دیہاتوں کو ملانے والی شاہراہ بہہ گئی
مزید پڑھیں:  دہشت گردی واقعات حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے،گورنر غلام علی

واضح رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے جے یو آئی ماموند کے امیر قاری الیاس کوگولی مار کر قتل کر دیاتھا۔