دھماکہ خداکی مرضی ہے

”دھماکہ خداکی مرضی ہے”،نگران وزیراعلیٰ کوبیان پرتنقیدکاسامنا

ویب ڈیسک :نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے پشاور بم دھماکہ خدا کی مرضی قرار دیتے ہوئے شہداء کو شہید اور باقی تمام پولیس فورس کو غازی قرار دیدیا ہے وزیر اعلیٰ کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے اپنے عہدے کے مطابق اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کر دیا ہے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے کہا کہ حالات افغانستان سے لیکر یہاں تک انتہائی خراب ہیں خدا کی مرضی ہے اب کیا کرسکتے ہیں دعا ہے کہ اللہ سب کی بخشش کرے اور ان کے پسماندگان کو صبر عطا کرے صوبے کی جانب سے یقین دلاتا ہوں کہ پولیس فورس کو پوری سپورٹ دی جائیگی مالی حمایت بھی دی جائیگی
شہداء کے پسماندگا ن کو امداد دی جائیگی انہوں نے کہا کہ پولیس فورس میں تمام سپاہی غازی ہیں اور جو شہید ہوگئے ہیں وہ شہید ہیں انہوں نے کہا کہ سب کیلئے یہ ایک بہت بڑا صدمہ ہے پولیس کے ساتھ میری وابستگی رہی ہے میرے چھوٹے بھائی عباس خان مرحوم پولیس میں تھے اس وجہ سے بھی پولیس کے ساتھ میری وابستگی رہی۔
محمد اعظم خان نے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کرکے درخواست کی تھی کہ فنڈز فراہم کیاجائے تاکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مدد کی جا سکے وزیر اعظم کے ساتھ تھا جب دھماکے کی خبر آئی اسلام آباد سے وزیر اعظم کے ساتھ واپس پشاور آیا اور زخمیوں کی بیمار پرسی کی ۔

مزید پڑھیں:  مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان