رضا ء اللہ ایڈووکیٹ قتل کیس کا ملزم لاہور سے گرفتار

ویب ڈیسک : پشاور کے حساس علاقہ ٹیپو سلطان روڈ پر سینئر وکیل کے قتل مقدمہ میں نامزد ملزم واردات کے بعد لاہور فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے ملزم کا تعاقب کرتے ہوئے اسے لاہور سے حراست میں لے لیا جسے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے ۔ بدھ کے روز صدر کے علاقہ ٹیپو سلطان روڈ پر رضاء اللہ خان کو دفتر کے اندر گولیاں مار کر قتل کیا گیا
جس کی دعویداری ان کے بھتیجے جابر ولد معراج پر کی گئی جو واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ اس ضمن میں غربی پولیس نے رابطہ پر بتایا کہ ملزم واردات کے بعد لاہور فرار ہوگیا تھا تاہم سی ڈی آر اور دیگر رابطوں کے ذریعے ملزم کے لاہور میں ٹھکانے کا کھوج لگایا گیا ۔ جس کے بعد غربی پولیس کے اہلکاروں نے لاہور پولیس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم پشاور منتقل کرکے اس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں احتجاج امریکہ سے یورپ تک پھیل گیا