رعایت ختم، گیس صارفین کیلئَے یکساں ریٹ مقرر

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے گیس صارفین کو دی گئی رعایت ختم کر کے ان سب کیلئے یکساں ریٹ مقرر کر دئیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکام کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایک ایم ایم بی ٹی یو استعمال کرنے پر ٹیکسز کے علاوہ بل 4 ہزار 501 روپے آئے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ چارجز پنجاب، خیبر پختو نخوا اور اسلام آباد کے صارفین کیلئے ہوں گے۔ گھریلو و کمرشل صارفین سمیت جنرل انڈسٹری، ایکسپورٹ اور رینڈ کیلئے قیمتیں یکساں ہوں گی۔
یاد رہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ منظوری کے بعد کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کو پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش