روشن خان جونیئر سکواش چمپئن شپ اختتام پذیر

پشاور: روشن خان جونیئر سکواش چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی، عمر اشرف، مامون خان، نعمان خان،عبداللہ نواز اور اذان خلیل نے ٹرافی اپنے نام کر لی۔ مہمان خصوصی خیبر پختونخوا کے نگران وزیر کھیل، امور نوجوانان اور سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر نجیب اللہ مروت نے کھلاڑیو ں میں انعامات تقسیم کئے۔
خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام روشن خان جونیئر سکواش چمپئن شپ قمرزمان سکواش کمپلیکس پشاور میں منعقد ہوئی جس میں انڈر 11، انڈر13، انڈر15 انڈر17 اور انڈر19 کے سو سے زائد میل پلیئرز نے حصہ لیا، انڈر 11 فائنل میں پاکستان ایئر فورس کے عمر اشرف نے پی اے ایف کے محمد حسین کو 2-3 ، انڈر13 فائنل میں پی اے ایف کے مامون خان نے پی اے ایف کے محمد فواد خان کو 0-3 سے شکست دی.
انڈر15 فائنل میں آرمی کے نعمان خان نے پی اے ایف کے محمد شاہ زیب کو 11-6 11-3 11-8سے ہرایا۔ انڈر17 فائنل میں پاکستان ایئر فورس کے عبداللہ نواز نے پاک آرمی کے ابرہیم محب جبکہ انڈر19 فائنل میں خیبرپختونخوا کے اذان خلیل نے یاسین خٹک کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ آخر میں مہمان خصوصی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

مزید پڑھیں:  ٹھنڈیانی :محکمہ جنگلات کی گاڑی کو حادثہ :ایک فارسٹ گارڈ جاں بحق ،دو زخمی