ریٹرننگ افسر کو ہراساں

ریٹرننگ افسر کو ہراساں کرنیوالا پی ٹی آئی اُمیدوار پر مقدمہ درج

ویب ڈیسک:ریٹرننگ افسر کو ہراساں کرنیوالا پی ٹی آئی اُمیدوار ممتاز مصطفی کو الیکشن کمیشن طلب کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے رحیم یار خان میں پی ٹی آئی اُمیدوار ممتاز مصطفیٰ کی جانب سے ریٹرننگ افسر کو ہراساں کئے جانے پر معاملے کا نوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر کو مذکورہ اُمیدوار کے ہمراہ الیکشن کمیشن آفس اسلام آباد میں معاملے کی باقاعدہ سماعت کیلئے طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے یہ واقعہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 کے امیدوار کی جانب سے ڈی آر او آفس میں پیش آیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ ممتاز مصطفیٰ تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹ اور انتخابی نشان کے خواہاں تھے لیکن ریٹرننگ افسر کی جانب سے منع کرنے پر ممتاز مصطفی نے دھمکیاں دیں۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار نے مسلح ملزمان کیساتھ آر او آفس پر حملہ کیا اور الیکشن کمیشن عملے کو یرغمال بنایا۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 71 ہزار کی حد عبور