سابق آئی جی پی کا بھائی قتل

سابق آئی جی خیبرپختونخوا کے بھائی حبیب محسود کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک: سابق آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود کے بھائی سابق ناظم حبیب محسود کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں پاک فوج اور ضلعی افسران سمیت محسود قبائل کے جرگہ عمائدین نے بھی شرکت کی۔ نماز جنازہ سخت سیکورٹی انتظامات میں ادا کی گئی۔ حبیب محسود کو گذشتہ روز گارڈ سمیت اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  چینی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف وزیراعظم کا کریک ڈاون کا حکم