سر بند نوجوان قتل کامعمہ

سر بند،نوجوان کے قتل کامعمہ حل،رشتہ دارلڑکی ملوث نکلی

ویب ڈیسک : سر بند میں دل جان پلا زہ کے قریب جواں سال لڑکے کے قتل کا معمہ حل ہوگیا ہے۔ قتل میں لڑکی اور اس کا منگیتر ملوث نکلے جنہوں نے ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے لڑکے کو قتل کرنے کے بعد بیدردی سے اس کے جسم کے اعضاء کاٹ دیئے تھے۔ مقتول کے والد نے خاتون سمیت دو افراد پر دعویداری کردی ہے پیر کے روز سر بند پولیس کو دل جان پلا زہ کے عقب پر ایک لڑ کے کی نعش ملی جس کی شناخت حامد فاروق ولدسا جد خان سکنہ خٹکو پل سے ہوئی۔
مقتول رنگ روڈ پر نجی ریسٹورنٹ میں ویٹر تھا۔ مقتول ریسٹو رنٹ سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوگیا تھا اور اگلی صبح اس کی نعش ملی جس کے جسم سے ناک، کان سمیت دیگر اعضا ء کاٹ دیئے گئے تھے ۔ گزشتہ روز مقتول کے والد امجد ولد غلام صدیق سکنہ خٹکو پل نے بیان ریکارڈ کروایا ہے کہ اس کے بیٹے حامد کی رشتہ دار لڑکی اقصیٰ کے ساتھ دوستی تھی تاہم بعد میں لڑکی کی منگنی زید خان ولد ہواس خان ساکنان گگرا مبا ڈھیر کے ساتھ ہوگئی ۔ مدعی نے بتایا کہ منگنی کے بعد بھی اس کے بیٹے حامد کا لڑکی سے رابطہ تھا ۔
لڑکی نے اسے راستے سے ہٹانے کیلئے اپنے منگیتر کے ساتھ مل کر حامد کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور بعد میں اس کے اعضاء کاٹ دیئے۔ مقتول کی عمر 18یا19سال تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرزکو اعزازات عطا