سربراہ اسرائیلی فوج نے امدادی کارکنوں کی ہلاکت سنگین غلطی قرار دیدی

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امدادی کارکنوں کی ہلاکت سنگین غلطی تھی۔
یاد رہے کہ اسرائیلی افواج کی غزہ میں بمباری کے دوران 7 امدادی کارکن بھی جاں بحق ہو گئے تھے۔ اس واقعہ پر بین الاقوامی سطح پر مذمت کی آواز بلند ہونا شروع ہوئیں جس کے بعد
اسرائیلی فوج کے حکام نے اسے "سنگین غلطی” قرار دیدیا۔
اسرائیل کے سربراہ ہرزی حلوی نے اس بارے میں کہا ہے کہ غزہ میں 7 امدادی کارکنوں کی ہلاکت ایک سنگین غلطی تھی۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ میں تقریباً 200 امدادی کارکن ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں اقوام متحدہ کے عملے کے 175 سے زائد ارکان بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کااجلاس،امن و امان برقراررکھنے کیلئےاہم فیصلے