سرحدوں پر جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ استعمال کا انکشاف

ویب ڈیسک: پاکستانی بارڈرز پر جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے جس پر ڈی جی ایف آئی اے نے تمام زونز کو خصوصی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا۔گزشتہ دو برسوں میں مشتبہ افراد نے غیر قانونی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا استعمال کیا، غیر قانونی پاسپورٹ پر ملک میں داخل ہونیوالے افراد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام زونز خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانیوالوں کیخلاف کارروائی کریں۔ حکام ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جعلی پاسپورٹ پر ملک میں انٹری کرنیوالے افراد کو بھی ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو اجازت لے کر ڈیوٹی سٹیشن چھوڑنے کی ہدایات