سردار اخترمینگل

سردار اخترمینگل کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

ویب ڈیسک :الیکشن ٹریبونل کی جانب سے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل کو این اے 264 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ۔
کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد ہاشم کاکڑ پر مشتمل ٹریبونل نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی اقامہ کی بنیاد پر مستردکیے جانے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔
سماعت کے موقع پر سردار اختر مینگل کے وکلا ساجد ترین اور جواد احمدٹریبونل میں پیش ہوئے۔
درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ سردار اختر مینگل نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اقامے کا ذکر نہیں کیا تھا جو بدنیتی کے زمرے میں آتا ہے۔
بی این پی سربراہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ دوسرے سیاسی رہنماؤں نے بھی اقامے حاصل کیے مگر انہیں الیکشن کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے، دلائل کے بعد ٹریبونل نے سردار اختر مینگل کو الیکشن میں حصہ لڑنے کی اجازت دے دی۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، برساتی نالے میں طغیانی، 12 سالہ بچی سیلاب میں بہہ گئی