شمالی علاقوں میں سردی

شمالی علاقوں میں سردی کی شدید لہر، لوگوں کی مشکلات میں اضافہ

ویب ڈیسک: ملک کے بالائی اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدید لہر جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقے اسکردو میں پارہ منفی 8 ڈگری تک گرگیا جس سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔
استور اور کالام میں درجہ حرارت منفی چار، گلگت میں منفی تین ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد ونواح میں موسم سرد اور خشک ہے، کوئٹہ میں صبح درجہ حرارت منفی2 اور قلات میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
زیارت، قلعہ عبداللہ، پشین، مستونگ سمیت صوبے کے شمالی اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ وسطی اضلاع میں موسم خشک ہے۔
درجہ حرارت میں کمی کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال دئیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان کے پہاڑوں پر سیلابی صوتحال،درہ بین خوڑ سے بچے کی نعش برآمد