سرکاری آ ٹے

سرکاری آ ٹے کا حصول جوئے شیر لانے کے برابر’ عوام رل گئے

ویب ڈیسک :سرکاری آ ٹے کا حصول جوئے شیر لانے کے برابر عوام ایم پی ایز بلدیاتی نمائندوں مل مالکان اور سستا آٹا ڈیلر سیل پوائنٹس کے گٹھ جوڑ کے سامنے بے بس پشاور کے اشرف روڈ پر پشاور بھرسے لوگ سستا سرکاری آ ٹے کی خریداری کیلئے صبح سے عصر تک کھڑے رہے تاہم عصر تک ان کو آٹا نہ مل سکا اوپن مارکیٹ میں سپر فائن آٹے کی قیمت 27 سو روپے جبکہ فائن آ ٹے کے 20کلو کا تھیلا اٹھائیس سو روپے میں فروخت ہوتا رہا ۔ خواتین دوپہر کے وقت خالی ہاتھ گھروں کو لوٹ گئیں خواتین نے میڈیا کو بتایا کہ علاقے کے بلدیاتی نمائندے یہ کہہ کر ہمیں آٹا فراہم نہیں کر رہے کہ یہ آٹا ہمارے ووٹرز کیلئے مخصوص ہے مسلسل کئی روز سے آ ٹے کے حصول کیلئے دربدر خوار ہو رہی ہیں عوام نے اس حوالے سے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو فوری طور پر سستے آ ٹے کی فراہمی آسان بنائی جائے۔

مزید پڑھیں:  ملٹری کورٹس کیس، معاملہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو ارسال