سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان

ویب ڈیسک: سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملائشیا کے شہر کوالمپور میں ہونے والے میگا ایونٹ میں 6 ممالک نیوزی لینڈ، کوریا، ملائشیا، جاپان، پاکستان اور کینیڈا شامل ہیں۔
سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح 4 مئی جبکہ 8 دن جاری رہنے کے بعد ایونٹ کا فائنل 11 مئی کو منعقد ہوگا۔
ڈراز کے مطابق پاکستان کا پہلا میچ 4 مئی کو ملائشیا، دوسرا 5 مئی کو کوریا، 7 مئی کو جاپان، 8 مئی کو کینیڈا جبکہ آخری گروپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 10 مئی کو ہوگا۔

مزید پڑھیں:  دھمکیوں کو اپنے یا کام پر اثر انداز ہونے نہیں دیتی، فرانسسکا البانی