سندھ اسمبلی تحلیل

سندھ اسمبلی تحلیل، گورنر سندھ نے سمری پر دستخط کر دیئے

ویب ڈیسک: سندھ اسمبلی تحلیل کر دی گئی، ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ایڈوائس پر سندھ اسمبلی توڑ دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ اسمبلی توڑنے کی سمری پر آج دستخط کیے اور خود سمری لے کر گورنر ہاؤس پہنچے جہاں گورنر نے بھی آئین کے مطابق سمری پر دستخط کر کے اسمبلی توڑ دی۔ ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے وزیراعلیٰ کی سفارش پر آرٹیکل 112 شق نمبر ایک کے تحت سمری پر دستخط کیے۔ ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی چار سال 11 ماہ اور 29 دن قائم رہی۔ مدت مکمل ہونے سے قبل اسمبلی ٹوٹنے پر 3 دن میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے مشاورت کرنی ہے جسے سب سے اہم مرحلہ شمار کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پرخودکش حملہ،2 دہشتگرد ہلاک