سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

ویب ڈیسک: سٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئے اور 72 ہزار 421 پر ٹریڈ کرنے لگے۔
ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں 370 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سٹاک ایکس چینج میں 692 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 72 ہزار 51 پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موٹر وے سروس ایریا میں جیپ اور کار میں تصادم، 5 افراد زخمی