6666 10

سپورٹس بورڈ درخواست گزار کیخلاف کوئی بھی کارروائی نہ کرے،عدالت

ویب ڈیسک (اسلام آباد)اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈی جی کی تعیناتی چیلنج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سپورٹس بورڈ کو درخواست گزار کے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے روک دیا ،عدالت نے حکم دیا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ درخواست گزار کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہ کرے ،عدالت نے کیس کو سپورٹس بورڈ کے ڈی جی کی تعیناتی چیلنج کے مقدمے کے ساتھ یکجا کر دیا ۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ آج طلب کر رکھی تھی ،میرے موکل پاکستان سپورٹس بورڈ میں ڈپٹی ڈی جی ایڈمن ہیں اور دو بار ایکٹنگ ڈی جی رہے ہیں،ہمارے خلاف نہ کوئی ثبوت ہے نہ کبھی غیرقانونی کام کیا ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے پر جان بوجھ کر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں او لیول ، اے لیول کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت جولائی کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ تشکیل دیا تھا، جسے ایک اور درخواست کے ذریعے عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ، خطوط کے معاملے پر ججز سے تجاویز طلب

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک) یا ان کے نمائندے بورڈ کے رکن ہوں گے، ایتھلیٹک فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری بھی پاکستان سپورٹس بورڈ کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر، سیکرٹری اور سروسز سپورٹس کنٹرول بورڈ کے صدر و سیکرٹری جب کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر بھی بورڈ کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معروف کاروباری شخصیت عقل کریم ڈھیڈی سمیت شفیق احمد عباسی کو بھی پاکستان سپورٹس بورڈ کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔