سڈنی ٹیسٹ میچ

سڈنی ٹیسٹ میچ کیلئے جنوبی افریقہ کو بیٹر تھیوس کی خدمات حاصل نہیں ہونگی

آسڑیلیا کیخلاف جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے چار جنوری سے سڈنی میں شروع ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے جنوبی افریقہ کو اپنے بیٹر تھیونس ڈی بروئن کی خدمات حاصل نہیں ہونگی، تھیونس اپنے پہلے بچے کی پیدائش کیلئے جنوبی افریقہ واپس جا رہے ہیں، انہیں ٹیم میں دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے راسی وین ڈیئر ڈوسن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا تاہم ان کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی پہلی اننگز میں بارہ اور دوسری اننگز میں اٹھائیس رنز بنا پائے، اس دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو آسڑیلیا کے ہاتھوں ایک اننگز اور 182 رنز سے شکست ہوئی تھی، تھیونس کی جگہ جنوبی افریقہ تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے راسی وین ڈیئر ڈوسن یا ہینرچ کلاسن میں سے کسی ایک کو ٹیم میں شامل کرسکتے ہے، جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن آسڑیلیا کیخلاف کھیلے گئے دو ٹیسٹ میچوں میں مشکلات کا شکار رہی ہے سوائے کائل ویرین اور ٹیمبا بووما کے کوئی بھی بیٹر اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا ہے، کائل ویرین نے دو ٹیسٹ میچوں میں دو نصف سنچریوں کے ساتھ 149 جبکہ بووما نے 133 رنز سکور کر رکھے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بابراعظم کو ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی ملنے کا امکان