سی آئی اے سربراہ

سی آئی اے سربراہ کی ملا برادر سے خفیہ ملاقات کا انکشاف

ویب ڈیسک :امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ نے ملا برادر سے خفیہ ملاقات کی ہے۔ امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے نام ظاہر کیے بغیر امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس نے پیر کو کابل میں طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

اخبارنے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ کو افغان طالبان کے سینیئر رہنما سے ملاقات کے لیے بھیجاتھا۔ سی آئی اے اور وائٹ ہائوس کے نمائندوں نے فوری طور پراس پر تبصرے کی درخواست کا جواب بھی نہیں دیا۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب امریکہ سمیت دیگر غیر ملکی افواج کے افغانستان سے انخلا کی حتمی تاریخ قریب ہے اور تمام ممالک اپنے شہریوں اور سفارتی عملے کو ملک سے نکالنے میں مصروف ہیں۔دوسری جانب پنج شیر کے علاوہ افغانستان کے متعدد اضلاع پر طالبان کا کنٹرول ہے اور وہ 31 اگست تک غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد نئی حکومت بنانے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کوبیان بازی سےروک دیا