عمران خان قوم سے اہم خطاب

سیاست اب شروع ہوچکی ہے، عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کریں گے

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج شام کو قوم سے اہم خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بدھ کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست اب شروع ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بشام حملہ:چینی سفارتخانے کا ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم دھمکی آمیز خط ،معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آخری گیند تک مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھمکی آمیز خط دکھانے کے لیے دس صحافیوں کو بلایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس کی کل ملاقات طے

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ عدم اعتماد ایک بڑی عالمی سازش ہے اور دھمکی آمیز خط سینئر صحافیوں کو دکھاؤں گا۔