666081330

سیریز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ کو ٹف ٹائم دینگے.یونس خان

ویب ڈ یسک : دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹونٹی میچ آج کھیلا جائیگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ یونس خان کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی میچ جیت کر سیریز کا اچھے نوٹ کے ساتھ اختتام کریں۔ موجودہ دو ماہ میں پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھا ہے، مستقبل میں بھی کوئی بھی ذمہ داری ملی تو اسے بہتر انداز میں نبھانے کی کوشش کرونگا۔
آن لائن میڈیا بریفنگ میں یونس خان کا کہنا تھا کہ سیریز میں شان مسعود، اظہر علی، بابر اعظم نے اچھی اننگز بھی کھیلی ہیں۔ محمد رضوان کی پرفارمنس بہت اچھی رہی خاص طور پر انگلینڈ میں کسی وکٹ کیپر بیٹسمین کی کارکردگی ایک لمبے عرصہ بعد دیکھنے کو ملی۔ اگر کوئی غیر ملکی کھلاڑی کچھ پوچھنا چاہے تو اسے ضرور بتاتا ہوں۔ حیدر علی کے پاس اچھی شارٹس موجود ہیں، ان کے علاوہ خوشدل شاہ بھی اچھے کھلاڑی ہیں امید ہے کہ جب بھی انہیں موقع ملے گا تو اچھے کھیل کا مظاہرہ کرینگے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل