سیٹھی ٹائون میں خوبرو خواتین چور سرگرم ‘کئی گھرانے لٹ گئے

حاجی کیمپ سیٹھی ٹائون میں خوبرو خواتین چوروں کا نیا گروہ سرگرم ہوگیا۔ پلک جپکتے ہی گھروں میں داخل ہوکر قیمتی اشیاء لوٹنے کے بعد گونگے بہروں کا ناٹک کرکے فرار ہوجاتی ہیں ۔اہالیان علاقہ کی جانب سے بار بار شکایات کے باوجود پہاڑی پورہ پولیس ٹس سے مس نہیں ہورہی رائیڈر سکواڈ اور ابابیل فورس بھی لمبی تان کر سوگئی۔گزشتہ روز مسعود سٹریٹ کے ایک شہری کے گھر اچانک تین برقعہ پوش خواتین مکان کا دروازہ کھلا دیکھ کر داخل ہوگئیں

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی

اور چندہی منٹوں میں موبائل فون اور قیمتی اشیاء چوری کرکے فرار ہورہی تھیں کہ مکان مالک اور محلے کے لوگوں کی جانب سے آواز کسنے پر ڈکیت گروپ سے اپنی چیزیں برآمد کرکے اسکی اطلاع فوری پہاڑی پورہ پولیس کو دی تاہم پولیس نے روایتی حربے استعمال کرتے ہوئے سائل کویہ کہہ کر ٹال دیا کہ ملزمان کی گرفتاری کی پوری کوشش کرینگے اہالیان علاقہ کے مطابق پہاڑی پورہ پولیس کے پاس 32 ابابیل فورس ،تین رائیڈر، دوپولیس موبائل کے ہوتے ہوئے علاقے میں پولیس کا کوئی اہلکار نظر نہیں آتا اور آئے روز موبائل سنیچنگ اور دیگر وارداتیں معمول بن چکی ہیں

مزید پڑھیں:  صوابی، بھائی کی اپنے سگے بھائی پر گولیوں کی بوچھاڑ