images 1 30

پشاور:شارجہ سےعید کی چھٹی پرآئےمزدوروں کوگھرجانےکی اجازت نہ مل سکی

ویب ڈیسک (پشاور)شارجہ سےپشاورعید کی چھٹی پرآئےمزدوروں کوگھرجانے کی اجازت نہ ملی،ٹیسٹ رپورٹس نگیٹیو آنے کے باوجود پولیس سروسز ہسپتال میں قرنطین ہیں۔

ان افراد کا تعلق چمکنی ،بڈھ بیر،دیر لوئر و اپر دیر ،ڈی آئی خان ،چارسدہ اور مردان سے ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ باچا خان ایئرپورٹ پر صرف ٹمپریچر چیک کرکے 135 لوگوں کو جانے دیا گیا اور ہمیں روک لیا گیا ہے۔شارجہ میں ویکسینیشن کروا چکے ہیں سرٹیفیکیٹ ہمارے پاس موجود ہیں، کورونا ٹیسٹ بھی نیگٹو ہے اس کا بھی سرٹیفیکیٹ موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ضم اضلاع میں ریلیف سرگرمیوں کیلئے 8 کروڑ روپے ریلیز

انہوں نے کہا ہے کہ کسی کو دس دن کسی کو پندرہ دن کی چھٹی ملی ہےجو ہسپتال میں گزرجائیں گی،وزیر اعلیٰ محمود خان اور چیف سیکرٹری نوٹس لیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، صوبہ بھر میں میٹرک امتحانات شروع، 3 ہزار سے زائد امتحانی ہال قائم

ڈی سی پشاورکا کہنا ہے کہ این سی اوسی اور محمکہ صحت کے پروٹوکول کے مطابق مسافر دس دن قرنطینہ میں رہنے کے پابند ہیں جن مسافروں کا ٹیسٹ ائیرپورٹ پر منفی ہو بھی جائے وہ دس دن قرنطینہ پورا کریں گے۔