Fawad Ch

شریف اورزرداری کرپٹ نہیں توپھرپاکستان کرپشن فری ملک ہے،فوادچوہدری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نی اپنے بیان میں کہا ہے کہ شریف اور زرداری کرپٹ نہیں توپھر پاکستان کرپشن فری ملک ہے، اگر انکو سزائیں نہیں ہوتیں تونیب بند کرکے ڈھابہ کھول لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے وسائل ضائع کرنےکا کیافائدہ؟ ثبوت ہونے کے باوجود کچھ نہیں ہوا تو لوگوں میں مایوسی پھیلےگی، مریم نواز کےکیلبری فونٹ سمیت دیگرجھوٹ پکڑے گئےجس گھر میں رہتی ہیں وہ4سے5ہزار کنال پرمشتمل ہےنوازشریف تو بھاگ گئے وہ واپس تشریف نہیں لارہے۔

مزید پڑھیں:  انسداد دہشتگردی عدالت، بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پرسماعت ملتوی

وفاقی وزیر نے مزیدکہا کہ نوازشریف کے جانے کے وقت ان کے دیے گئے بیانات دوبارہ سنائیں بیانات دوبارہ سنانے سے پتہ چلے گا اس وقت یہ لوگ کیاکہہ رہے تھے جب گرفتار نہیں کریں گے تووہ تھیٹرہی لگائیں گے۔نوازشریف نے کرپشن نہیں کی ہے تو پاکستان میں کرپشن نہیں ہوئی جن کو جیل میں ہونا چاہیے تھا وہ باہرگھوم رہے ہیں، روزانہ تھیٹر لگانے سے صرف مایوسی پھیلتی ہےاگرکرپشن ہوئی ہے تو پھرہم ان کے خلاف کیسزصحیح نہیں چلارہے؟

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں آج سے 31 مارچ تک بارشوں کا امکان