زکوٰة

شریک رہنے والے بھائی کو زکوٰة دینا

سوال: بھائی ، بہنوں میں ایک صاحبِ نصاب ہے ، یہ صاحبِ نصاب اپنے غریب بھائی، بہن کو زکوٰة دے سکتا ہے یانہیں؟ اور اس میں شادی شدہ و غیر شادی شدہ کا فرق ہے یا نہیں؟ حالانکہ یہ سب بھائی بہن اخراجات میں شریک بھی ہیں۔


جواب: بھائی، بہن ایک دوسرے کو زکوٰة دے سکتے ہیں ، لیکن اس شرط کے ساتھ کہ وہ لینے والا بھائی یا بہن زکوٰة کا مستحق ہو، اس میں شادی شدہ اور غیر شادی شدہ دونوں برابر ہیں، بعض علمائے کرام کی یہ رائے ہے کہ جب اخراجات میں شریک ہو ، تو زکوٰة لینے والا بھائی یا بہن یہ زکوٰة کے پیسے مشترکہ خرچہ میں خرچ نہ کرے ، بلکہ اپنی دیگر ضروریات میں صرف کر دے۔ (خلاصة الفتاوی، کتاب الزکاة، ١/٢٤٢)