شوال کا چاند

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9اپریل کو طلب

ویب ڈیسک: شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9اپریل کو طلب کرلیا گیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام شریک ہوں گے۔
رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
اجلاس میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی شوال کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق عید الفطر کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
ذرائع محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کو ملک کے اکثر حصوں میں مطلع صاف ہوگا، انسانی آنکھ سے نظر آنے کیلئے چاند کی عمر بھی پوری ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، صوبہ بھر میں 50 فیصد سے زیادہ لوگ خوراک کی کمی کا شکار