468036 15159575 1

شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ

ویب ڈیسک(اسلام آباد)سینیئر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی،بھارت کی طرف سے 29اکتوبر کو جنگ بندی معاہدے کی بلا اشتعال خلاف ورزی پر شدید احتجاج،نیزاپیر اور رکھ چکڑی سیکٹر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے دو شہری زخمی،بھارتی فائرنگ سے 22سالہ رخسانہ اور 36سالہ محمد اعظم شدید زخمی ہوئے ہیں۔
بھارتی قابض افواج لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہیں۔بھارت رواں برس 2580 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔ ر واں برس بھارتی فائرنگ سے 19 شہادتیں اور 199 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔یہ اقدامات دو ہزار تین کے جنگ بندی مفاہمت کی صریحا َخلاف ورزی ہے بھارتی اقدام پیشہ ورانہ فوجی طریقہ کار کی خلاف ورزی ہے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی اقدامات علاقائی امن و سلامتی کے لئے شدید خطرہ ہیں۔بھارت اس طرح سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں سے توجہ نہیں ہٹاسکتا۔بھارت پر زور دیا گیا کہ ان خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرکے نتائج دے کر آگاہ کرے۔بھارت کو کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے ملٹری ابزرور مشن کو مینڈیٹ کے مطابق کام کرنے دے۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس،ججز کے خط پرغور