بلال کریمی

شی جن پنگ کا بلال کریمی کو بطور افغان سفیر خوش آمدید

ویب ڈیسک: صدر شی جن پنگ نے نگراں حکومت کے سفیر کی اسناد قبول کرتے ہوئے انہیں چین میں بطور سفیر خوش آمدید کہا اور ان کے کام میں کامیابی کی خواہش کی۔
چینی صدر شی جن پنگ نے بلال کریمی کا چین میں افغانستان کی نگراں حکومت کے سفیر کی حیثیت سے تصدیق نامہ قبول کر لیا۔
منظوری کا خط قبول کرنے کی تقریب میں قائم مقام حکومت کے سفیر نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے بھی ملاقات کی اور انہوں نے افغان سفیر کو چینی صدر کو اسناد پیش کرنے پر مبارکباد بھی دی۔

مزید پڑھیں:  صوابی، بیٹے نے اپنے والد پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی