شیخوپورہ: تیز رفتار بس الٹنے سے 6 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

شیخوپورہ موٹروے پر خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے نزدیک بس حادثے میں 6 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ویب ڈیسک: ریسکیو حکام کے مطابق شیخوپورہ موٹروے پر خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے قریب بس الٹ گئی، مسافر بس کو حادثہ تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار مسافر مسیحی برادری کی تقریب میں شرکت کیلئے حافظ آباد سے مریم آباد جا رہے تھے۔
دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کا علاج سرکاری خرچ پر کروانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا 28اور 29اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع