خیبر پختونخوا اسمبلی

صدارتی الیکشن: خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس9مارچ کو طلب

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ نے صدارتی انتخابات کیلئے اسمبلی اجلاس 9مارچ کو صبح 10بجے طلب کرلیا ۔
سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی جانب سے طلب کردہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ ہوگی ،خیبر پختونخوا اسمبلی کے 118ممبران اپنا ووٹ صدارتی انتخابات کیلئے استعمال کرسکیں گے ۔
ایوان کے کل الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 65ہے سنی اتحاد کونسل کے ایوان میں ممبران کی تعداد 91ہے یعنی ان کے پاس تقریبا 40الیکٹورل ووٹ ہیں جبکہ تمام اپوزیشن ممبران کی تعداد 27ہے جن کے الیکٹورل ووٹ 12بنتے ہیں ۔
ایوان مکمل نہ ہونے کی وجہ سے 13ووٹ استعمال نہیں کئے جا سکیں گے ۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ صبح 10بجے سے شام 4بجے تک جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق