Chaman City 1

طور خم اور چمن بارڈر6 دن کیلیے مشروط کھولنے کا مطالبہ

پشاور: افغانستان کے ساتھ تجارت کرنے والے کاروباریوں نے لاک ڈائون کے دوران افعانستان کے لیے پھل سبزیوں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی برآمدات کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔پاک افغان جوائنٹ چیمبر کے سابق ڈائریکٹر ضیاالحق سرحدی نے بتایاکہ کورونا لاک ڈائون سے متاثرہ ملک افغانستان میں سبزی پھلوں ودیگر اشیائے خوردونوش کمی واقع ہوئی حکومت اگر اپنی برآمدی سرگرمیاں بڑھانا چاہتی ہے تو وہ جزبہ خیرسگالی کے تحت پھل سبزیوں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کے لیے ہفتے کے 3 دن کے بجائے6دن کے لیے پشاورطورخم اور کوئٹہ چمن کی سرحدوں کومشروط انداز میں کھول دے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں قیمتی پتھروں کے کاروبار کیلئے جیمز پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ