پاکستان کی ریٹنگ

عالمی ادائیگیاں،ڈیفالٹ رسک،موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مزید کم کردی

ویب ڈیسک : موڈیز نے پاکستان کی معاشی ریٹنگ کم کر کے سی اے اے ون سے سی اے اے تھری کر دی ہے۔ موڈیز کی جانب سے عالمی ادائیگیوں کے چیلنجز اور ڈیفالٹ رسک کو دیکھتے ہوئے پاکستان کی ریٹنگ کم کی گئی، موڈیز کے مطابق پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر انتہائی کم ترین سطح پر آگئے ہیں،بین الاقوامی کریڈٹ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کرنسی ایشور اور سینئر غیر محفوظ ڈیبٹ ریٹنگ سی ڈبل اے ون سے کم کرکے سی ڈبل اے تھری کردی ہے۔
واضح رہے موڈیز نے اکتوبر 2022 میں پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ کو بی 3 سے کم کر کے سی اے اے 1 کر دیا تھا اس حوالے سے موقف اپنایا گیا تھا کہ لیکویڈٹی، بیرونی خدشات اور قرض کے باعث ریٹنگ کم کی گئی ہے۔ موڈیز نے مزیدکہاکہ پاکستان کو فنڈز تک رسائی کے امکانات ہیں، اس لیے آئو ٹ لک مستحکم ہے اور وہ منفی پر ہی موجود ہے، اس سے قبل جون میں ہی عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کا آئوٹ لک جاری کرتے ہوئے ریٹنگ مستحکم سے منفی کی تھی۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، سوزوکی کھائی میں جا گری، دو افراد جاں بحق، 10 زخمی