غیرقانونی

غیرقانونی طور پر مقیم مزید 1ہزار 638 افغانی وطن واپس

سترہ دسمبر کو سرکاری اعداد وشمار کے مطابق مجموعی طور پر 4 لاکھ 36 ہزار 790 افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے
ویب ڈیسک: غیر قانونی طور پر مقیم مزید 1 ہزار 638 افغان باشندوں کی وطن واپسی ہوئی۔
ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق کل بروز اتوار 17 دسمبر کو مزید ایک ہزار 638 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، وطن لوٹنے والے افغان شہریوں میں 425 مرد، 377 خواتین اور 836 بچے شامل تھے۔
اب تک پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی کل تعداد چار لاکھ چھتیس ہزار 790 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے اعلان سے پہلے بھی غیرقانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔
تاہم 17 دسمبر کو سرکاری اعداد وشمار کے مطابق مجموعی طور پر 4 لاکھ 36 ہزار 790 افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔
غیرقانونی غیرملکیوں کی وجہ سے ملک بھر میں اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومتِ پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیرقانونی افراد کا انخلا جاری ہے۔
یاد رہے کہ صرف غیرقانونی افغان باشندوں کا پاکستان سے محفوظ اور باعزت انخلاء یقینی بنایا جا رہا ہے۔
افغانیوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کیلئے مختلف اضلاع میں ان کی عارضی رہائش کے لئے ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔
چمن اور طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جارہے ہیں‌اور پاکستان کی فراخدلی کا شکریہ ادا کر رہے ہیں.
واضح رہے غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں.

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس،ججز کے خط پرغور