t20 web

فائنل ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اورجنوبی افریقہ آج قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہونگے

ویب ڈیسک (لاہور)پاکستان اور ساؤتھ افریقا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا فیصلہ کن معرکہ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ پاکستان کے نام رہا جبکہ دوسرے ٹی 20 میچ میں مہمان ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ تیسرے میچ میں اچھا پرفارم کر کے کم بیک کریں گے۔

دوسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقا سے 6 وکٹ سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہماری ٹیم پہلا میچ اچھا کھیلی۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف کراچی ٹیسٹ 7 وکٹ اور پنڈی ٹیسٹ 95 رنز سے جیت کر مہمان ٹیم کو کلین سوئپ شکست دی تھی۔