فتح اور آزادی تک جہاد جاری رہے گا، حماس/ حزب اللہ

ویب ڈیسک: لبنان میں‌اسرائیلی جارحیت پر حزب اللہ نے اسے منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کر دیا۔ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ فتح اور آزادی تک جہاد جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ حزب اللہ نے بھی طبل جنگ بجا دیا اور ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو صالح العاروری کی شہادت کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، اب لبنان، یمن، شام اور عراق سمیت ہر طرف سے ہماری مزاحمت میں تیزی آئِیگی۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ صالح العاروری اور ساتھیوں کا لبنان میں قتل ہونا اسرائیل کی خطرناک جارحیت ہے۔ بروت ڈرون حملے سے اسرائیل کی پلاننگ کا پتہ چلتا ہے۔
لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں ناکامی کے بعد لبنان کو محاذ آرائی کے نئے مرحلے میں لے جانا چاہتا ہے۔ ایران نے بھی اسرائیل کو وارننگ جاری کر دی۔ دوسری جانب حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ فتح اور آزادی تک جہاد جاری رہے گا۔
اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ حماس رہنما کی شہادت کے بعد صورتِ حال انتہائی پریشان کُن ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر پر ڈرون حملہ کیا جس میں حماس کے سییئر رہنما شہید ہوگئے۔
اس حالیہ ڈرون حملے کے بعد سے پیدا ہونے والی صورتحال انتہائی سنگین ہو گئے ہیں۔ غزہ میں ناکامی کے بعد اب اسرائیلی افواج نے دیگر ممالک میں فوجی کارروائیوں کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
بیروت میں ہونیوالی جارحیت کے جواب میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے بھی دو ٹوک موقف اپنایا کہ اور کہا ہے کہ فتح اور آزادی تک جہاد جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی