فواد خان آسکرز

فواد خان آسکرز کیلئے پاکستانی فلموں کا انتخاب کرنے والی کمیٹی میں شامل

ویب ڈیسک: پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے 2024 کے آسکر ایوارڈز کے لیے بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کی کیٹگری میں پاکستانی فلموں کا انتخاب کرنے کے لیے اراکین کا اعلان کر دیا۔
نو منتخب چیئرمین فلمساز محمد علی نقوی نے نئی تقرریوں کا اعلان کیا جس کے مطابق کمیٹی کو اکیڈمی ایوارڈز کی ’بہترین غیر ملکی زبان کی فلم‘ کیٹگری کے لیے پاکستان کی باضابطہ انٹری کا انتخاب کرنے کیلئے چنا گیا ہے، کمیٹی کے ارکان میں ہدایت کار اور سینماٹوگرافر بلال لاشاری، مصنف و ہدایت کار صائم صادق، اداکار فواد خان، مصنفہ فاطمہ بھٹو، سماجی کارکن فریحہ الطاف، مہرین جبار، فلمساز حیا فاطمہ اقبال، دستاویزی فلم ساز مدیحہ سید، فلمساز مہرین جبار، اداکارہ نادیہ افگن اور احمد علی اکبر سمیت دیگر شامل ہیں۔
کمیٹی آئندہ ماہ کے دوران فلموں کا جائزہ لے گی جس کے بعد انہیں آسکرز کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور اور شبلی فراز کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 اپریل تک توسیع