سوڈان فوجی بغاوت

سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف ملک گیر مظاہرے

ویب ڈیسک: سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف عوام نے ملک گیر مظاہروں کا آغاز کر دیا۔ ہزاروں مظاہرین سول حکومت کے قیام کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے۔ سوڈان ٹی وی کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خرطوم میں مرکزی شاہراہوں اور پلوں کو بند کر دیا۔ سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 11افراد کی ہلاک ہو چکی ہے جبکہ متعدد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ سوڈان حکام نے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس پر پابندیاں عائد کر دیں۔ احتجاج پر نکلے ایک شہری نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہم فوجی حکومت کو کسی طور پر تسلیم نہیں کریں گے، ہمیں پتا نہیں کہ آگے کیا ہونے والا ہے لیکن اب ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں، ہمارا مطالبہ سول حکومت کی بحالی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیر داخلہ کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات،دہشتگردی ختم کرنےکا عزم