فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گرد مارا گیا، سپاہی شہید

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں ایک آپریشن کے دوران دہشت گرد کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عنصر علی شہید ہوگئے۔
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، اس کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عنصر علی شہید ہوگئے، 30 سالہ سپاہی
عنصر علی کا تعلق تعلق ناروال سے ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ساتھ لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگرد سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا جبکہ دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ملک میں امن لائیں گی.

مزید پڑھیں:  سندھ کابینہ کے مزید 8 وزراء کی حلف برداری آج ہوگی