حیات آباد

قتل کا شاخسانہ، تھانہ حیات آباد کی حدود میں افغان مہاجر قتل

ویب ڈیسک: ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ حیات آباد کی حدود فیز فائیو نزد آر ایم آئی چوک میں ملزمان جواد، رفیق اور سید اللہ پسران عتیق نے فائرنگ کرکے حاجی میرویس ولد محمد گل کو قتل کردیا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی حیات آباد نایاب معیز نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔
جبکہ مقتول کے بھائی احمد ضیاء کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
مقتول اور ملزمان دونوں ہمسایہ ملک افغانستان کے رہائشی ہیں
دونوں کے مابین عرصہ دراز سے قتل مقاتلے کی دشمنی افغانستان سے چلی آرہی ہے۔
اے ایس پی حیات آباد نایاب معیز نے کہا ہے کہ مقتول اپنے والد کو علاج معالجے کی خاطر افغانستان سے پشاور نارتھ ویسٹ ہسپتال لایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مقامی پولیس نے موقع پر خالی خول اور دیگر شواہد اکٹھے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  وانا، فطرانہ فی کس 248 روپے مقرر کر دیا گیا