قریشی نہ قانون ہاتھ میں لینا ہے

ہم نے قانون ہاتھ میں لینا ہے نہ املاک کو نقصان پہنچانا ہے، قریشی

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد کارکن پرامن رہیں، ہم نے قانون کو ہاتھ میں لینا ہے نہ ہی املاک کو کسی قسم کا نقصان پہنچانا ہے، مگر حقیقی آزادی کی اپنی جدوجہد کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء سے مشاورت اور کور کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئِی سے متعلق فیصلہ پہلے سے طے شدہ لگتا ہے۔ ہائیکورٹ کی جانب سے توشہ خانہ کیس دوبارہ اسی عدالت کو بھیجنا انصاف کے تقاضوں کے برعکس ہے۔ پولیس کی زمان پارک پہنچنے پر انہوں نے کہا کہ کیس کا فیصلہ بعد میں آیا جبکہ پولیس زمان پارک پہلے سے پہنچ چکی تھی۔

مزید پڑھیں:  سونا پھر مہنگا ،قیمت میں 2200روپے کا بڑا اضافہ